گلگت بلتستان ،ملاکنڈ اور درگئ کی طرح چترال کے لیے بھی بجلی کی نرخوں میں کمی کی جائے ۔شہزادہ سراج الملک

چترال کے معروف سماجی شخصیت اوربزنس مین شہزادہ سراج الملک نےاپنے فیس بک اسٹیٹس میں اہلیان چترال کو گولین گول  بجلی گھر کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ اس امید کا اظہار کیا ہے   کہ انشاء اللہ بہت جلد پورے چترال کو گولین گول  بجلی گھر سے بجلی ملے گی۔انہوں نے اپنے پیغام میں اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ پہلے لوئر چترال کو بجلی ملے گی ۔کچھ مہینے بعد   اپر چترال کوبھی  بجلی ملے گی۔

انہوں نے اپنے  فیس بک اسٹیٹس  میں   لوگوں کو  اس حوالے سے بھی آگا ہ کیا ہےکہ ہم سب کو مل کر اس بات پہ آواز اُٹھانی چاہیئے کہ گلگت بلتستان ،ملاکنڈ اور درگئ کی طرح اہلیاں چترال کے لیے بھی بجلی کی نرخ میں کمی کی جائے ۔

 

 

Print Friendly, PDF & Email