شاہی مسجد شاہ گرام تورکھو کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں

شاہ گرام (رپورٹ ) شاہی مسجد شاہ گرام 1870 میں پہلی دفعہ تعمیر کی گئی۔ 1941 میں مہتر چترال محمد مظفر الملک کے حکم سے دوبارہ تعمیر کی گئی ۔آبادی میں زیادتی کے ساتھ مسجد میں جگہ کم پڑنے لگی تو گورنر تورکھو شہزادہ اسد الرحمٰن نے مزید توسیع کے لیے زمین وقف کردی۔اس وقف شدہ زمین میں 29جولائی 2017 کو تین منزلہ عمارت کے لیے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت موجودہ مہتر چترال ہزہائی نس علی ناصر فتح الملک کے ہاتھوں کام کا آغاز کیا اور ابھی تک ستر لاکھ کی لاگت سے بیس فیصد کام میں پہلی منزل کی دیواریں مکمل ہوگئیں ہیں۔ 1496مربہ سکوائر فٹ کورڈ ایریا میں تقریباً پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ۔تمام مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ اس تاریخی مسجد کی تعمیر میں اپنا بھی حصہ ڈالیں تا کہ دنیا و آخرت میں سرخروئی آپ کا مقد ر بنیں ۔

دنیا میں باتوفیق مسلمان بہت سارے نیک کام کرتے ہیں ، لیکن ان نیک کاموں میں سے بعض کاموں کا اجر و ثواب صرف دنیا کی زندگی تک رہتا ہے اور بعض کاموں کا اجر و ثواب زندگی کے علاوہ مرنے کے بعد بھی آدمی کو ملتے رہتا ہے ۔ ان ہی میں سے ایک کام اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی کیلئے اللہ کے گھر مسجد تعمیر کرنا ہے. آپ اپنے عطیات اس جائنٹ اکاؤنٹ نمبر جمع کرسکتے ہیں ۔18217900208403
مسجد تعمیر کمیٹی جناب مولانا شیر بہادر صاحب، ایکس نا ظم عبد القیوم بیگ صاحب ،استاد محمد ناصر خان احمد، سید بیگ ،احمد اللہ بیگ اور سابق ناظم سیف اللہ شامل ہیں ۔ آپ ان حضرات سے بھی رابطہ قائم کرکے اپنے عطیات ان کے پاس بھی جمع کرسکتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email