بزرگوں اور خصوصی افراد کے آغاخان خان یوتھ اینڈ اسپورٹس بورڈ کا چپاڑی میں پروگرام

چپاڑی (نمائندہ زیل )گزشتہ دنوں آغا خان یوتھ اینڈ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے چپاڑی میں عمر رسیدہ اور خصوصی افراد کے لیے مختلف کھیلوں کا انقاد کیا گیا جس میں کارگین سے لیکر ھوندور تک کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر عمر رسیدہ افراد اور خصوصی افراد نے مختلف کھیلوں میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا۔پروگرام کا بنیادی مقصد نئے سال کے آغاز میں بزرگوں اور خصوصی افراد کو تفریح باہم پہنچانا تھا ۔ AKYSB لوکل کونسل مستوج کے چیئرمین احمد محمد علی کے علاوہ اس پروگرام کو منعقد کرنے میں اور کامیاب بنانے میں IBCC چپاڑی کے نوجوانوں کی ایک تنظیم نے اہم کردار ادا کیا ۔

 

Print Friendly, PDF & Email