پٹرولیم کی مصنوعات میں اضافہ،حکومت کی طرف سے نئے سال کا تخفہ

اسلام آباد(زیل ڈیسک)  حکومت نے پٹرولیم کی مصنوعات پر اضافہ کرکے عوام کو نئے سال کا تخفہ  دیدیا۔اطلاعات کے مطابق پٹرول 4روپے 6پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 96 پیسے،لائٹ ڈیزل 6روپے 25پیسے اور مٹی کا تیل 6 روپے76پیسے مہنگا کردیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار اور پیر کی رات  بارہ بجے سے کردیا گیا ہے۔اتوار کو مشیر خزانہ مشتاق اسماعیل نے پریس کانفرنس میں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 81روپے 53پیسے،ہائی اسپیڈڈیزل 89روپے 91پیسے،لائٹ ڈیزل 58روپے 37پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 64روپے 32پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

واضح رہے موجودہ حکومت نے گذشتہ ساڑھے چار سال کے دوران تیل مصنوعات کی قیمتوںمیں ردوبدل کرکے 300ارب روپے سے زائد کمائے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پٹرولیم کی قیمتوںمیں ماہانہ ردوبدل کےنظام کے تحت گذشتہ ساڑھے چار سالوں کے دوران 18مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا جبکہ 21بار کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔اس طرح 14مرتبہ قیمتوں میں کمی کرکے  عوام کو ریلیف دیا گیا۔چار سال چھ ماہ میں  اٹھارہ بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائی گئیں۔

Print Friendly, PDF & Email