چترال پریس کلب کے سالانہ اراکین عاملہ کا اجلاس ۔سابقہ کابینہ برقرار

چترال (زیل ڈیسک) چترال پریس کلب کے نئی کابینہ کے لیے اجلاس گزشتہ دنوں چترال پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر سابقہ کابینہ کو بحال رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا جس کی رو سے سابقہ کابینہ میں شامل تمام عہدیداروں کو برقرار رکھا گیا ہے۔سابقہ کابینہ میں ظہیرالدین (صدر)،سیف الرحمان عزیز(سینئر نائب صدر)،میاں آصف علی شاہ کاکاخیل(نائب صدر)،عبدالغفار(جنرل سیکریٹری)،نورافضل (سیکریٹری مالیات) اور نذیر احمد شاہ(آفس سیکریٹری) شامل تھے  دوبارہ ان کے عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے۔اس موقع پر پریس کلب کی کابینہ نے ان پر دوبارہ اعتماد کرنے پر ممبران کا شکریہ ادا کیا اور مثبت کردار ادا کرنے کے لیے عزم کا اظہا ر کیا۔

Print Friendly, PDF & Email