PTI کے نئے کابینہ تشکیل کے حوالے خبریں گمراہ کن ہیں

چترال پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے ترجمان نے اپر اور لوئر چترال کے لئے پی ٹی آئی کی نئی کابینہ تشکیل دینے کے حوالے سے شائع خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ اس طرح کی خبریں کسی کی خواہش ہوسکتی ہیں لیکن پارٹی کی نہیں ‘اور نہ ہی پارٹی ورکروں کو من گھڑت خبروں سے گمراہ کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان انجینئر خالد محمود نے واضح کیا کہ پارٹی چےئر مین عمران خان سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے اپر اور لوئر چترال کی تنظیمات کا اعلامیہ جار ی کیا ہے‘ ‘ اور اب پورے رے چترال میں یونین کونسلز کی سطح پرتنظیم سازی آخری مرحل میں ہیں ‘ اور ورکر عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں ایسے موقع پر بعض ناعاقبت اندیش اور سیاسی بصیرت سے محروم عناصر پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان سے منسوب من گھڑت خبرپھیلا کر پارٹی ورکروں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ‘ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ کو اپنے ناموں کے ساتھ عہدے لگانے کی بیماری ہے لیکن پی ٹی آئی چترال کے ورکر ان بیماروں کو پہچان چکے ہیں بلکہ صوبائی اور مرکزی قیادت بھی ان سے آگاہ ہے ‘ پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے ترجمان انجینئر خالد محمود نے خبردار کیا ہے کہ پارٹی ورکروں کو گمراہ کرنے اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائیگی

Print Friendly, PDF & Email