میڈیا پر میرے متعلق چلائی گئی خبر بے بنیاد ہے: جمال الدین

اپر چترال(نمائندہ زیل نیوز) پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے سنئیر وائس پریذیڈنٹ اور ممبر تحصیل کونسل جمال الدین نے کہا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہوں پارٹی پالیسی اور لیڈر شپ پر مکمل اعتماد ہے جو بھی فیصلہ پی ٹی آئی کے آئین کے مطابق اس کو ہمیشہ تسلیم کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔ مجھے پارٹی نے اپر چترال کے لیے جو عہدہ سونپا ہے میری کوشش ہوگی اس پر پورا اتروں اور تحریک انصاف چترال کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کروں۔

Print Friendly, PDF & Email