کے پی سیٹیزن پورٹل کی تفصیلات سوا لاکھ کے قریب درخواستیں موصول

پشاور (نامہ نگار )خیبر پختونخوا پرفارمنس منیجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ نے کے پی سیٹیزن پورٹل کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ جس کے مطابق پورٹل میں اب تک درج اب تک 1 لاکھ 12 ہزار سات سوپندرہ شہریوں نے اپنی رجسٹریشن کرائی ہے جن میں 49 ہزار تین سو پچاس شہریوں نے پی ایم آر یوں سے مدد لینے کے لئے اپنی شکایات درج کرائی ہے۔

کوارڈینیٹر پی ایم آر یو کے مطابق ان کیسز میں اب تک 43 ہزار دو سوبائیس کیسز کو حل کیا جا چکا ہے اور 5 ہزار کے قریب کیسز معمول کے کاروائی سے گزر رہے ہیں جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔اس حوالے سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز و دیگر افسران کو ہدایت کی ہے کہ ان کیسز کو جلد از جلد حل کرایا جائے تاکہ عوام کے مسائل میں کمی آجائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے پی ایم آر یو ان کو ہفتہ وار رپورٹ فراہم کرے۔

Print Friendly, PDF & Email