یونیورسٹی آف چترال کے طلبہ کی نیشنل یوتھ کارنیوال میں بہترین کارکردگی

چترال(زیل ڈیسک)نیشنل یوتھ کارنیوال 2017 میں یونیورسٹی آف چترال کے طلبہ نے آٹھ کیٹیگیریز میں قومی سطح کے لیے کوالیفائی کی ہیں۔نعت، بیت بازی، کیلی گرافی، کوئز،  بینڈ میوزک، ثقافتی رقص، اردو گلوکاری اور شطرنج کیٹیگیریز میں یونیورسٹی کے طلبہ نے  قومی سطح کے مقابلوں کے لیے کوالیفائی  کی ہیں۔ قومی سطح پرمقابلے رواں مہینے اسلام آباد میں منعقد ہونگے۔نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں طلبہ کی کارکردگی نہ صرف یونیورسٹی کے لیے بلکہ علاقے کے لیے بھی نیک نامی کا باعث ہے۔

Print Friendly, PDF & Email