چترال پولیس کے افسروں اور جوانوں کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

چترال (زیل نیٹ) چترال پولیس کے افسروں اور جوانوںمیں انسانی حقوق کا شعور اور عوام سے بہتر رویہ رکھنے کو فروغ دینے کے لیے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ (SHARP) کے تعاون سے منعقدہ اس ورکشاپ میں پولیس افسران اور جوانوں کوانسانی حقوق کا شعور،عوام کی جان و مال کی حفاظت اور بہتر رویہ رکھنے کے بارے میں تربیت دی گئی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصورامان نے پولیس افسران اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ لوگوں کی عزت نفس کی بھی حفاظت کریں جو ہر انسان کا بنیادی حق ہے ۔ڈی پی او  نے چیک پوسٹوں، سڑکوں ، تھانوں اور چوکیوں میں غریبوں اور عام شہریوں کو عزت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم اور مجرم  بننا اپنی جگہ لیکن عزت نفس اور انسانی حقوق کی پاسداری سب سے اہم ہے۔منصورامان نے ورکشاپ کے انعقاد پر (SHARP)کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ آنے والے وقتوں میں بھی اسی قسم کے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email