اقرارالدین خسرو کھواراہل قلم کے بلامقابلہ صدر منتخب

چترال(زیل نمائندہ) نوجوان شاعر،ادیب اور کالم نگار اقرارالدین خسرو کھوار اہل قلم کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے۔کھوار اہل قلم نے مرکزی کابینہ کے لیے انتخابات کا اعلان کیا تھا جس کی رو سے صدارت کے لیے محمد نواز رفیع اور اقرارالدین خسرونے کاغذات نامزدگی جمع کیے تھے لیکن محمد نواز رفیع ذاتی مصروفیات کی وجہ سے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوئے اور یوں اقرارالدین خسرو بلامقابلہ کھوار اہل قلم کے صدر منتخب ہوئے۔

واضح رہے کہ کھوار اہل قلم ایک ادبی تنظیم ہے جو کھوار زبان وادب کی ترقی کے لیے گزشتہ کئی سالوں سے کام کررہی ہے۔ یہ تنظیم مختلف مواقع پر مشاعروں کے اہتمام کے ساتھ ساتھ ادبی پروگرامات کا بھی انعقاد بھی کرتی ہے۔ اقرارالدین خسروسے پہلے معروف شاعر مسرت بیگ مسرت اس تنظیم کے صدرتھے۔

Print Friendly, PDF & Email