دمیل ویلفئیر سوسائٹی کے زیر انتظام  پشاور میں سالانہ کانفرنس  کا انعقاد

پشاور(زیل نیٹ)دمیل ویلفئیرسوسائٹی کے زیر اہتمام پشاور میں سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دمیل وادی سے تعلق رکھنے والےعمائدین کے علاوہ سوسائٹی کے ممبران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کانفرنس میں پشاور،سوات،مردان ،چارسدہ اور نوشہرہ سے سوسائٹی کے اراکین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دمیل ویلفئیر سوسائٹی علاقے کی ترقی میں ان تھک کوشش کررہی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں کافی ترقیاتی کام تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں۔ انہوں نے سوسائٹی کے کردار اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے علاقے کی ترقی میں پیش خیمہ قرار دیا اور کہا کہ دمیل ویلفئیر سوسائٹی نہ صرف دمیل وادی  کی ترقی میں کوشاں ہے بلکہ علاقے سے باہر بھی اس کی کاوش قابل تحسین ہے ۔ اس سے پہلے سوسائٹی کے کابینہ کے ممبرز نے سوسائٹی کے فوائد، افادیت، نظم و ضبط اور اب تک کی کارکردگی رپورٹ کے بارے شرکاء کو آگاہ کیا۔ آخر میں منتظمین نے کانفرنس میں شرکت کرنے پر علاقے کے عمائدین اور مہمانان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email