میں اب صرف سوئزرلینڈ کا نہیں خو د کو چترال کا بھی سفیر سمجھتا ہوں،سوئس سفیر تھامس کولی

یارخون(نمائندہ زیل) میں اب صرف سوئزرلینڈ کا نہیں خو د کو چترال کا بھی  سفیر سمجھتا ہوں۔اب میں دنیا بھر کے سیاحوں کو بتاؤنگا کہ زمین میں جنت کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا پاکستان کے چترال میں موجود ہے۔ سیاحوں کو چاہئے کہ وہ ضرور آئے اور یہاں کے پر امن ماحول میں گھر جیسا اپنائیت محسوس کرے۔ یہ باتیں چترال کے خوبصورت وادی یارخون کے وزٹ کرتے ہوئے لوگوں کے ایک کثیر تعدا د سے خطاب کرتے ہوئے سوئس سفیر Thomas Kolly نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں ہیلی کاپٹر سے اتر کر دیکھا تو مجھے یوں لگا کہ میں چترال میں نہیں بلکہ سو ئزرلینڈ میں اترا ہوں۔ سوئزرلینڈ اور چترال میں جغرافیائی لحاظ سے کوئی خاص فرق نہیں ہے بس اتنی بات ہے کہ وہ ترقی یافتہ اور یہ ترقی پذیر ہے۔

سوئس سفیر نے چترالی موسیقی کے پروگرام میں  شرکت  کرنے کے ساتھ ساتھ   چترالی ستار  کے تاروں کو چھیڑتے ہوئے سر پیدا کرنے کی کوشش کی ۔ اور موسیقی کے پروگرام اور چترالی رقص سے بھی  خوب محظوظ ہوئے ۔

Print Friendly, PDF & Email