کل پیر کے دن دس بجے کےبعد تمام پرائیویٹ اسکول بند ہونگے۔ صدر پیما چترال

چترال (نمائندہ زیل )پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیو شن مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے ایک اہم اجلاس اتوار کے دن  10 بجےزیر صدارت وجیہ الدین صد ر پیما چترال بمقام پی ٹی ڈی سی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس میں چترال کے نجی سکولوں کے پرنسپلز نے صاحبان کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کی طرفہ سے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے  نئے ایکٹ اور ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کیلیے DMO کی تعیناتی کا شدید الفاظ میں مذمت کیا گیا۔ صوبائی حکومت غیر ملکی این جی اوز جیسے DFID اور ADAM SMITH جیسے اداروں کو خوش کرنے کیلیے ان کی پالیسیاں نجی تعلیمی اداروں پر مسلط کرنا چاہتا ہے جو کہ ہمارے تعلیمی نظام کیلیے زہر قاتل ہے۔اس کی ایک مثال موجودہ ریگولیٹری اٹھارٹی اور DMO کی تعیناتی ہے۔ نجی تعلیمی ادارے انتہائی کم فیسوں کیسا تھ معیاری تعلیم کی فراہمی میں حکومت کے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں لیکن افسوس ہے ۔حکومت حوصلہ افزائی اور تعاون کرنے کی بجائے تعلیمی اداروں کےلیے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ اس سلسلے کل پرائیویٹ تعلیمی ادارے 10 بجے بند ہونگے۔ 24 تاریخ کو مکمل طور پرہڑتال ہوگ۔ کل11 بجے چترال پریس کلب میں تمام نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کا پریس کانفرنس بھی ہوگا

Print Friendly, PDF & Email