با لآ خر نگران وزیر اعظم کانام بھی سامنے آگیا

سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لئے اپوزیشن کے تجویز کردہ کسی نام پر اتفاق کر لیا جائے گا، فرحت اللہ بابر کو نگران وزیراعظم کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں۔ حامد میر کمشن رپورٹ کبھی موصول نہیں ہوئی۔

فاٹا کا ہر شہری سچا پاکستانی ہے، نوجوانوں کے جائز مطالبات کاجائزہ لینا چاہیے۔ ‘میڈیا کو اپنی آزادی برقرار رکھنے کے لئے متحد ہونا ہو گا۔ ملکی سیاست میں ایک ہی نظریہ ہے اور وہ ‘ووٹ کو عزت دو’ کا نظریہ ہے۔روزنامہ نوائے وقت کے مطابق سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کہا ہے کہ وہ نگران وزیراعظم کے لئے اپوزیشن کے نامزد کردہ ناموں میں کسی ایک پر متفق ہو کر قبول کر لیں۔عدم اتفاق کی صورت میں اپوزیشن سے مزید نام مانگ لئے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکمران جماعت نگران وزیراعظم کے معاملے پر کوئی اختلاف یا جھگڑا نہیں چاہتی۔ شاہد خاقان عباسی مکمل اختیارات کے حامل وزیراعظم ہیں ، انکو انتظامی معاملات میں نواز شریف کوآگاہ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی اور نہ ہی نواز شریف ان کے کسی کام میں مداخلت کرتے ہیں

منظور پشتین اور پشتون تحفظ تحریک کے حوالے سے سینیٹر پرویز رشید نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے نوجوانوں کے مطالبات کا جائزہ لینا چاہیے اور انکے جائز مطالبات کو منظور کرنا چاہیے۔ اگر ملا ریڈیو سے مذاکرات کئے جاسکتے ہیں تو منظور پشتین کو بھی متعلقہ محکموں کے ساتھ بٹھا کر معاملات حل کئے جا سکتے ہیں۔ یہ ہماری کمزوری تھی کہ جنرل مشرف کو باہر جانے سے روک نہیں سکتے تھے۔نواز شریف کے خلاف مقدمات برق رفتاری سے چل رہے ہیں جبکہ پرویز مشرف کا ٹرائل سست روی کا شکار ہے، انصاف کا معیار سب کے لئے یکساں ہونا چاہیے۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ن لیگ میں ٹکٹ کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرتا ہے۔ چوہدری نثار کے ٹکٹ نہ مانگنے کے بیانات کے بعد اس معاملے پر رائے نہیں دے سکتا۔

Print Friendly, PDF & Email