قرآن پہ ہاتھ رکھ کر اپنی بے گناہی کی قسم کھاتی ہوں،بی بی فوزیہ

پشاور(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے سیاحت بی بی فوزیہ نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قرآن پہ ہاتھ رکھ کر اپنی بے گناہی کی قسم کھائی۔انہوں نے کہا کہ  کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے عجلت میں فیصلہ سنا کر میری عزت مجروح کی جس کا بہت دکھ رہے گا۔ بی بی فوزیہ نے مزید کہا کہ وہ پارٹی سے بے وفائی کا سوچ بھی نہیں سکتی  اور نہ  عمران خان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا سوچ سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف مقدمہ دائر کریں گی  اور پرویزخٹک کوالزام ثابت کرنا پڑے گا ۔ بی بی فوزیہ نے کہا کہ عمران خان نے صحیح طور پر تحقیقات نہیں کی ورنہ وزیر اعلیٰ خود مجرم ٹھہر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ خفیہ ہے  تو یہ کیسے پتہ چلا کہ فلان نے پیسے لیے  ہیں اور فلان نے نہیں لیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  3مارچ کے سینیٹ الیکشن کے بعد ایک لابی میرے خلاف سازشوں میں مصروف تھے اور مجھ پر سینیٹ الیکشن میں ووٹ بھیجنے کے الزامات عائد کئے گئے اس کے ساتھ ہی بعض سوشل میڈیا سائڈز نے بھی میری کردار کشی ہے۔ جن کے خلاف میں 3اپریل کولیگل نوٹس بھیجاہوں اور ایک درخواست الیکشن کمیشن کو ارسال کیا ہوں کہ وہ میرے ووٹ کی تصدیق کرکے میری بے گناہی پر مہر تصدیق ثبت کردیں ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخواہ اسمبلی کے رکن بی بی فوزیہ نے ایک پریس کانفرنس میں کیا ان کا کہنا تھا کہ جب میرے اوپر الزام لگی تو میں نے اپنے لیڈرشپ کو صفائی پیش کی تو مجھے یقین دھانی کی گئی کہ پارٹی کی جانب سے کسی پر بھی ووٹ بھیجنے کا الزام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل میڈیا کی توسط سے مجھے علم ہوا کہ میرا نام بھی ووٹ بھیجنے والے اراکین میں شامل ہے۔ بی بی فوزیہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اپنے گروپ کے بعض وزراء اور ممبران کو بچانے کے لئے مجھے پھنسا رہے ہیں۔ اس گمراہ کن الزام کے بعد میرا سیاسی کیرئیر اور میرے خاندان کی عزت دونوں داؤ پہ لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایوب افریدی کے پینل میں تھی اس پینل میں ہم چودہ اراکین تھے جبکہ ایوب افریدی کو 10 ووٹ ملے جبکہ پارٹی کی جانب سے دس آٹھ اراکین پر ووٹ بھیجنے کا الزام ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔ بی بی فوزیہ نے کہا کہ پرویز خٹک ووٹ بھیجنے والے اپنے لابی کے اراکین کو بچانے کے لئے عمران خان کو گمراہ کردیا ہے جس کے خلاف میں کورٹ سے رجوع کرنے جارہی ہوں۔

یاد رہے بدھ کے روز پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے بنی گالہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اسمبلی کے بیس ممبران کو حالیہ سینٹ انتخابات میں ضمیر کا سودا کرنے پر شوکاز نوٹس کے ساتھ پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا تھا جن میں چترال سے تعلق رکھنے والی ممبر صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے سیاحت بی بی فوزیہ بھی شامل تھی۔

Print Friendly, PDF & Email