پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے20 اراکین کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کر دیا، چترال کی بی بی فوزیہ کا نام بھی شامل

اسلام آباد(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہمارے 60 اراکین ہیں اور پارٹی تحقیقات کے مطابق ہمارے 20 اراکین نے اپنے ووٹ بیچے اور وہ لوگ سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوئے جن کے بارے میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے ایم پی ایز کو 4، 4 کروڑ روپے کی پیش کش ہوئی اور جو لوگ بکے نہیں انہیں داد دینا چاہتا ہوں۔سینٹ انتخابات میں ووٹ بھیجنے والوں میں نرگس علی، دینا ناز، نگینہ بی بی، بی بی فوزیہ، نسیم اختر، سردار ادریس، عبید مایار، زاہد درانی، عبدالحق، قربان خان، امجد آفریدی، عارف یوسف، جاوید نسیم، یاسین خلیل، فیصل زمان، سمیع علی زئی، معراج ہمایوں، خاتون بی بی، بابر سلیم اور وجیہ الزمان شامل ہیں جنہیں نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔اگر انہوں نے شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا تو نیب ان کے خلاف تحقیقات کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email