عظیم الشان پیغام جمعیت و دستار فضیلت کانفرنس میں چترال کے فاضل علمائے کرام اور حفاظ کرام کی دستار بندی

اسلام آباد(نمائندہ زیل )چترال سے تعلق رکھنے والے راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف مدارس کے فاضل دس  علمأ کرام اور اٹھارہ حفاظ کرام کی اجتماعی دستار بندی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رابطہ کمیٹی جمعیت علما اسلام چترال اور جمعیت طلبہ اسلام چترال حلقہ راولپنڈی واسلام آباد کے زیراہتمام عظیم الشان پیغام جمعیت و دستار فضیلت کانفرنس جامع مسجد حق چار یار ؓ میں منعقد ہوا ۔ تقریب میں بڑی تعداد میں چترال سے تعلق رکھنے والے مدارس اور کالج کے طلبا ءکے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے بھی شرکت کی ۔ پروگرام بعد نماز مغرب سے لیکر رات گئے تک جاری رہا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد طلبا نے حمد و نعت رسول ؐ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی – پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب امیر جمعیت علما اسلام تحصیل چترال مولانا سعادت الرحمن صاحب نے کہا کہ طلبا علمی میدان کے ساتھ ساتھ عملی میدان میں بھی نمایاں کردار حاصل کریں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے جمعیت علما اسلام چترال مولانا عبدالرحمن صاحب نے کہا دنیا میں دین کے تمام شعبوں میں سب سے مشکل ترین کام اسلامی سیاست ہے اس کو صحیح معنوں میں نبھانے کے لیے ہمیں اپنے اکابر کا طرز اپنانا ہوگا۔ شیخ الحدیث مولانا مفتی فیض الدین صاحب نے کہا کہ ہمارے اکابر رات کو مصلے پر اور دن کو ایوانوں میں عبادت کیا کرتے تھے اس کے علاوہ شاعر جمعیت بلبل چترال قاری صفدر شاہ ساجد ،شاعر اسلام استاد القرا قاری عطا الرحمن مقصود نے کلام پیش کیے ۔پروگرام میں باہر  سے تشریف لانے والے مہمان رابطہ کمیٹی جمعیت علمائے اسلام چترال حلقہ لاہور امیر مولانا عزیز صاحب، مولانا قاضی شاکر صاحب ، مولانا اعجاز صاحب کے علاوہ دیگر علماء نے بھی شرکت کی ۔اسی طرح رابطہ کمیٹی جمعیت علما ئے اسلام چترال حلقہ پشاور کے امیر مولانا محمد عمر فیضی صاحب، مولانا احسان الحق صاحب ،مولانا جعفری منصوری صاحب کے علاوہ دیگر علماء  نے شرکت کی ۔کانفرنس میں چترال سے تعلق رکھنے والے عوام کے علاوہ کثیر تعداد میں علما ء نے بھی شرکت کی۔ مولانا عبدالستار صاحب، مولانا عارف اللہ صاحب مفتی عنایت اللہ صاحب، مولانا وقار الدین صاحب اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے برادر مکرم جناب محمد تنویر اللہ صاحب، جمیل احمد اور پی ایچ ڈی اسکالر جناب خسرو الملک صاحب نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں ضلع چترال سے تعلق رکھنے والے دس فضلا ئے کرام اور اٹھارہ حفاظ ِکرام کی دستار بندی بھی کی گئی، اپنے اشعار میں جمعیت علمائے  اسلام و جمعیت طلبہ اسلام کی بہترین ترجمانی کرنے پر شاعر جمعیت قاری صفدر شاہ ساجد صاحب کو خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازاگیا۔ اسٹیچ سیکرٹری کے فرایض جمعیت طلبہ اسلام چترال کے جنرل سیکرٹری نے خود انجام دیا۔ مولانا شفیع احمد امیر جمعیت طلبہ اسلام نے کلمات تشکر ادا کیا اور امیر رابطہ کمیٹی مولانا مفتی نور خان صدارتی کلمات پیش کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email