سویڈش سفیر کا دورہ چترال،سیاحتی ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کا عزم

چترال(زیل نمائندہ) سویڈن کی سفیر H.E Ms. INGRID JOHANSSONنے چترال کا دورہ کیا اور چترال میں سیاحتی ترقی وفروغ میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے بھرپور کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر چترال کے ساتھ ملاقات میں سویڈش سفیر نے چترال میں سیاحتی پوٹینشل اورعلاقے کی فطری حسن کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ سویڈن کی حکومت چترال میں سیاحتی ترقی کےساتھ ساتھ عوامی بہتری کے لیے کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مہمانوں کے اعزاز میں روایتی پولو کھیل کا اہتمام کیا گیا ۔ڈی سی چترال ارشاد علی سودھراور ڈی پی او چترال کیپٹن (ر) منصورامان  نے مہمانوں کو چترالی ٹوپی اور چوغہ بھی پنہایا۔

Print Friendly, PDF & Email