چترال میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے  آگاہی  واک کا اہتمام

چترال(زیل نمائندہ) ڈینگی کی روک تھام اور عوام میں ڈینگی مچھر کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے حوالے سے ضلعی حکومت، انتظامیہ اور محکمہ صحت کی طرف سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں محکمہ صحت اور بلدیاتی نمائندوں سمیت،صحافیوں اور تاجر تنظیموں کے رہنماؤں کی شرکت ۔شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جس پر ڈینگی مچھر کے حوالے آگاہی کے نعرے درج تھے ۔اس موقع پرمقررین نے مستقبل میں ڈینگی کی روک تھا م کے لیے اور اس کی افزائش نسل کو روکنے کے لیے آگاہی پھیلانے سمیت احتیاطی تدابیر اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں عوام کو گھروں اور آفس کی کھڑکیوں اور دروازوں پر مچھر سے بچاؤ کی جالیاں لگانے ،مچھر بھگانے کے لئے کوئل،سلگنے والے میٹ ،مچھروں سے بچنے کے لئے پورے آستین والے قمیص پہنے اورمچھر دانی کے استعمال کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی ۔انہو ں نے کہاکہ موجودہ موسم ڈینگی مچھر کے افزائش نسل کے لئے موضوع موسم ہے ا س لیے معاشرے کے تمام افراد ملکر اس خطرنا ک مچھر کے افزائش نسل کو روکے تاکہ مستقبل میں ہمار ا معاشرہ محفوظ اور صحت مند رہے۔

Print Friendly, PDF & Email