قانون محنت برائے بچگان کی خلاف ورزی کرنے پر  دو افراد گرفتار

دروش (زیل نیٹ) دروش پولیس نے قانون طفل مزدوری کے خلاف ورزی کرنے پر تیمر گرہ اور باجوڑ ایجنسی کے ظریف اور شمس الرحمان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان  بچوں کے ذریعے ریڑیوں پر سبزی اور دوسری اشیاء فروخت کرواکر بچوں پر مشقت کررہے تھے۔ ملزمان کو دفعہ 35/44 CPA  2010 کے تحت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف  تفتیش جاری ہے۔ چترال پولیس کے مطابق آج کے بعد جو بھی شخص بچوں سے اس قسم کی مشقت کروائے گاتو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email