پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن ضلع چترال کے انتخابات میں سردار ولی نےدوبارہ میدان مار لیا

چترال(نمائندہ زیل) پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن سال ۲۰۱۸ کے انتخابات میں سردار ولی نے میدان مار لیا ۔ تفصیلات کے مطابق     گزشتہ دنوں پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن سال ۲۰۱۸ کے انتخابات منعقد گیے گئے جس میں سردار ولی پینل اورقار احمد  پینل کے درمیان   کانٹے دار مقابلےکے بعد سردار ولی  پینل نے ۱۵۱ ووٹ لے کر پہلے جبکہ وقار احمد پینل نے  ۱۳۱ ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس موقع پر ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کامیاب اُمیدوار  سردار  ولی نے کہا کہ  میں پی ایم اے کے تمام اسٹاف کا  مشکور ہوں جنہوں نے اس الیکشن میں    ذاتی تعلق اور رشتوں کی پرواہ کیے بے غیر مجھے ووٹ دیا  اور کامیاب  بنایا۔انہوں نے کہا کہ میں پیرامیڈیکس کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گااور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہرممکن کوشش کروں گا۔

Print Friendly, PDF & Email