نگر قلعہ دروش میں کھوار محفل مشاعرہ کا اہتمام

دروش(نمائندہ زیل ) دروش سے تعلق رکھنے والے شعراء کرام نے نگر قلعہ دروش کے باغ میں محفل مشاعرہ کا اہمتام کیا۔ سال کے پہلے مشاعرے کا اہتمام پی آئی  سی ایل نے کیا تھا۔  محفل مشاعرے کی صدارت امین الرحمان چغتائی نے کی جبکہ  مہمان خصوصی گورنمنٹ ہائیر سکندری سکول دروش کے پرنسپل سلیم کامل تھے۔ مشاعرے کی نظامت نوجوان شاعر نور اللہ ساگر نےکی۔تلاوت مختارالدین جبکہ نعت شریف سجاد احمد ساغر اور صلاح الدین طوفان  نے پیش کیے۔ اس مشاعرے میں پہلی بار تین نوجوان شعراء نے کلام پیش کئے۔محفل مشاعرے کے بعد  مہمان خصوصی اور صدر محفل نے ادارہ پی آی سی ایل کے کلچر اور زبان کے حوالے سے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باؤجود پی آئی سی ایل کی کاوش قابل ستائش ہے۔ آخر میں پی آئی سی ایل کے چئیرمین اعجاز احمد اعجاز نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کے کاموں کےحوالے سے شرکاء کو آگاہ بھی کیا۔

Print Friendly, PDF & Email