گورنمنٹ دارالعلوم چترال میں سالانہ دستار بندی کا انعقاد

چترال ( نامہ نگار) ضلع چترال کے قدیم اور معروف دینی ادارہ گورنمنٹ دارالعلوم چترال میں تکمیل بخاری شریف اور تکمیل حفظ القرآن کی دستار بندی کی پر رونق تقریب منعقد ہوئی۔ دستاربندی کی تقریب میں ضلع چترال کے نامور علماءکرام کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات نے شرکت کی ۔محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروغ ہوا۔ اس کے بعد حضور کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کی گئی۔سٹیج کی ذمہ داری مدرسہ ہذا کے استاد مولانا حیدر زمان کو سونپی گئی تھی اور مہمان خصوصی کےلئے ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ کو مدعو کیا گیا تھا۔صدر گورنمنٹ دارالعلوم چترال مولانا حبیب اللہ اپنے خطاب میں مدرسے کی تعارف اور فارغ التحصیل طلباءسے سیر حاصل گفتگو کی ۔ انہوں نے کہا کہ علماءکرام کی نصب محمد سے ملتی ہے ، علماءکرام حدیث سے محبت کریں گے تو انکو محمد کی محبت نصیب ہو جائے گی۔ علماءکرام دین اسلام کی ترویج کےلئے محنت کریں اور صبر و شکر کو لازم پکڑیں اس سے اللہ کئی مسائل حل کر دے گا۔ مہمان خصوصی ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی مدارس امن و سلامتی کا درس دے رہے ہیں ۔ دینی مدارس میں نبی کریم کی وراثت کی تعلیم دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام حق کا دین ہے اور تاقیامت قائم رہے گا اور باطل مٹنے کےلئے آیا ہے اور مٹ کے رہے گا۔اور انہوں نے ادارہ کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔ تقریب میں مولانا حسین احمد اور گورنمنٹ دارالعلوم چترال کے شیخ الحدیث مولانا حفیظ الرحمن نے بھی خطا ب کیا ۔آخر میں قرآن پاک حفظ کرنے والے بچوں اور درس نظامی سے فارغ ہونے والے طلباءکی خصوصی دستار بندی کی گئیں۔ اور ساتھ ہی استاد الاساتذہ گورنمنٹ دارالعلوم چترال مولانا حفیظ الرحمن کی دینی خدمات پر ان کی بھی دستار بندی کی گئی اور اجتماعی دعا کے ساتھ محفل کا اختتام ہوگیا۔

Print Friendly, PDF & Email