دروش میں پی ٹی آئی کی نئی تنظیم سازی سے میرا کوئی تعلق نہیں،غلام اسحاق

دروش(نمائندہ زیل) میں بحیثیت پارٹی کارکن پاکستان تحریک انصاف اپنی پارٹی کی قیادت کے فیصلوں کو نہ صرف قبول کر تا ہوں بلکہ پارٹی کو آگے لے جا نے کے حوالے سے ہر قربابی دینے کے لیے تیار ہو ں۔ میرا تحصیل دروش کے نام پر بننے والی خود ساختہ کابینہ سے کوئی تعلق نہیں ۔ان خیالات کا اظہار دروش سے تعلق رکھنے والے غلام اسحاق نے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں دروش میں ایک میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں کسی تنظیم سازی کا ذکر نہ تھا بلکہ ڑاوی پراجیکٹ کے حوالے سے دروش کے تحفظات کی بات کی گئی تھی لیکن بعد میں میڈیا کے ذریعے مجھے معلوم ہوا کہ دروش کی سطح پر کوئی تنظیم بنائی گئی ہے اور مجھے سینئر نائب صدر کا عہدہ دیا گیا ہے ،چونکہ پارٹی کے ہائی کمان کی طرف سے چترال کی تنظیموں کا اعلامیہ پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے اور بحیثیت پارٹی ورکر اس فیصلے کی سو فیصد حمایت اور توثیق کر تا ہوں اور پارٹی کے نام پر کسی خود ساختہ غیر آئینی تنظیم کا حصہ نہیںبننا چاہتا ۔غلام اسحاق نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے تحصیل دروش کے لیے بننے والی خود ساختہ کابینہ کا میں حصہ نہیں ہوں اور اس سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں ۔

Print Friendly, PDF & Email