Zeal Breaking News

چترال کے تمام زمین مالکان اپنے زمینات کی پرچہ کھتونی کے حصول کے لیےسرکل آفس سے رابطہ کریں،ڈسٹرکٹ سٹلمینٹ آفیسرچترال

چترال ( نمائندہ زیل ) ڈسٹرکٹ سٹلمینٹ آفیسرچترال سید مظہر علی شاہ کے  دفتر سے جاری ایک اعلامیہ میں عوام الناس ، مالکان ، کاشتکاران اور مزارعان کواطلاع دی گئی ہے کہ چترال میں بندوبستی ریکارڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہےاور مستقبل قریب میں ڈسٹرکٹ کلکٹر چترال کو حوالہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں زمینداران میں پر چہ کھتونی ، پر چہ زمینداران تقسیم کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ لہٰذا زمینات کی پر چہ کھتونی کے حصول کے لیے محکمہ ہذا کے دفاتر سرکل نمبر 1 دروش :تحصیلدار آفس دروش، سرکل نمبر :2تحصیلدار آفس چترال اور سرکل نمبر3: مستوج ، تحصیلدار آفس مستوج ایٹ بونی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اندر میعاد بیس دن اپنے عذرات متعلقہ بندوبستی تحصیلدار کے دفتر میں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اشتہار ہذا کے مشتہر ہونے کے 20دن کے بعد کوئی شکایت یاعذر قابل قبول نہیں کی جائیگی ۔یہ اطلاع تمام متعلقہ حکام ، اسسٹنٹ کمشنرز چترال اینڈ مستوج ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ضلع چترال کے علاوہ تمام ویلج ناظمین کو بھی دی گئی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email