لاسپور کے گاؤں بروک میں آگ لگنے سے گھر جل کر خاکستر

لاسپور(امیرنیاب)گزشتہ شب لاسپور کے گاؤں بروک میں آگ لگنے سے مرزہ نادر شاہ کا گھر جل کر خاکستر ہوگیا۔آگ لگنے کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ گھر کے اندر سارا  سامان بھی مکمل طور پر جل گیا۔ مالک مکان کے مطابق آگ اس وقت لگی جب اس کا بیٹا رات آٹھ بجے پڑھنے کے لیے کمرے  کی طرف گیا اور اچانک آگ کو دیکھ کر گھر والوں کو اطلاع دی۔آگ بہت تیزی سے گھر کو اپنی لپیٹ میں لی اور چند لمحوں میں پورا گھر جل کر خاکستر ہوگیا۔ مرزہ نادر کےمطابق اس حادثے میں دوسرے نقصانات کے ساتھ ساتھ پانچ لاکھ روپے نقد بھی جل گیا۔آگ لگنے کے فوراً بعد علاقے کے لوگوں نے رات بھر پانی ڈال کر  آگ کو بجھانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email