اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں ڈائمنڈ جوبلی کھیلوں کی افتتاحی تقریب

اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں ڈائمنڈ جوبلی کھیلوں کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت پریذ ڈنٹ  نیشنل کونسل فار پاکستان حافظ شیر علی نے کی ۔ تقریب میں دیگر معزیزین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ اتھلیٹس نے شرکت کی۔ ان کھیلوں میں پاکستان بھر سے اتھلیٹس اپنے اپنے علاقوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔

ان کھیلوں میں فٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس ، کرکٹ،دورڑاور دیگر تمام کھیل شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ڈائمنڈ جوبلی سپوڑٹس فیسٹیول عالمی سطح پر منائی جاتی ہے۔

مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد اتھلیٹس جب قومی سطح کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرتے  ہیں ۔  تو پھر بین الاقوامی سطح پراپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کھیلوں کا مقصد افراد کی جسمانی اور ذہنی نشونما کے ساتھ  نوجوانوں  کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے ۔ اور ان کو اپنی  صلاحیتوں کو منوانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email