چترال میں انڈر 23 کھلاڑیوں کی ٹرائیل 28 گیمزمیں طلبہ اور کھلاڑی آزمائشی لمحوں سے گزریں گے

چترال(گل حماد فاروقی) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی جانب سے چترال میں طلباء و طالبات کیلیے انڈر 23 گیمز کے ٹرائیل کا آغاز کردیا گیا اس سلسلے میں گورنمنٹ سیٹینل ماڈل ہائی سکول میں ایک افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز مہمان حصوصی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ساجد نواز نے کہا کہ چترال کے طلباء اور کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے مگر ان کو صحیح تربیت اور بہتر مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی صحیح معنوں میں سرپرستی کی گئی تو بیرون ممالک میں بھی پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس کو سیاست سے پاک رہنا چاہئے اور کھلاڑیوں کا انتحاب صرف اور صرف میرٹ  کی بنیادو ں پر ہونا چاہئے۔

اے سی چترال نے مستوج سے آنے والے کھلاڑیوں کے قیام اور سفری خرچہ دینے کی بھی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی نہایت تعاون کرنے والے افسر ہے اور یہاں کھیل کے میدان اور سپورٹس کمپلکس بھی بنیں گے۔ آل سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر حسین احمد نے کہا کہ چترال کے کھلاڑیوں میں نہایت ٹیلنٹ ہے اور خاص کر فٹ بال میں تو ان کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا۔اس وقت قومی ٹیم میں چترال کے تین کھلاڑی کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈر ۲۳ گیمز کے انعقاد کا مقصد ان کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنا ہے جن میں ٹیلنٹ تو موجود ہے مگر کسی وجہ سے وہ اپنی صلاحیت کو برملا نہیں نکھار سکے اور نہ ہی ان کو صوبائی یا قومی سطح پر کھیلوں میں حصہ لینے کا موقع ملا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبد الرحمت نے مہمان خصوصی کو چترالی ٹوپی بھی پہنائی۔ ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ انڈر ۲۳ گیمز میں لڑکوں کیلیے 15گیمز اور لڑکیوں کیلیے 13 گیمز شامل ہیں۔ جس میں لڑکیوں کیلیے بونی کے مقام پر نو سے دس فروری تک شرکت کے  موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ ان کھیلوں میں حصہ لے۔ انڈر ۲۳ گیمز میں فٹ بال، رسہ کشی، اتھیلٹیک، ولی بال، ٹیبل ٹینس، رسلینگ، باسکٹ بال، بیٹ منٹن وغیرہ میں لڑکے اور لڑکیوں کے ٹرائیلز ہوں گی۔ اور کامیاب کھلاڑیوں کو ڈیژن، صوبائی اور پھر قومی سطح پر کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔

ایک طالب علم فہیم اللہ کہنا ہے اس ٹرائل سے وہ بہت خوش ہے اگر یہاں ان کا سیلکشن ہوا تو ڈویژن کی سطح پر جائیں گے وہاں اگر کامیاب ہوئے تو صوبائی سطح اور پھر قومی سطح پر بھی منتحب ہوسکتے ہیں۔ بعد میں مہمان خصوصی نے ٹیبل ٹینس اور بیٹ منٹن کھیلتے ہوئے ان کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email