اسسٹنٹ کمشنر دروش نے واٹر سپلائی اسکیموں پر کلوریینیشن مہم کا افتتا ح کردیا

دروش (جہانزیب  )چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے محکمہ ہائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور بلدیات و دیہی ترقی کے سیکرٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبہ بھر میں پانی سپلائی کرنے والی ٹینکیوں کو کلورین کے ذریعے جراثیم سے پاک کرنے اور تمام زنگ آلود پائپوں کو تبدیل کرنے کیلئے فوری طور پر ایک جامع مہم چلائیں۔ چیف سیکرٹری کے احکامات پر دروش میں پبلک ہیلٹھ ڈیپاڑنمٹ کے زیر نگرانی دروش خوارنڈوک میں موجود پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے واٹر کو کلورین سے صاف کرنے کا آغاز کیا گیا ہے جس کا افتتاح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش نے کی ۔ محکمہ پبلکھ ہیلتھ کے زمہ داروں کا کہنا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے اور پینے کے صاف پانی استعمال کیلئے اپنے گریلو استعمال کے چھوٹے واٹر ٹینک کو ہفتے کے بنیاد پر صفائی کرنا بہت ضروری ہے۔ پانی انسانی زندگی کا نہایت اہم غذائی جزو ہے۔ بلکہ یوں کہا جائے کہ پانی ہی زندگی ہے تو غلط نہ ہوگا۔ ایک عام انسان کے جسم میں35 سے 50 لیٹر تک پانی ہوتا ہے۔ ہمارے ہر جسمانی خلیے میں موجود پانی ہی سے بدن کے تمام نظام چلتے ہیں۔محکمہ پبلکھ ہیلتھ کہ زمہ داروں کا مزید کہنا ہے کہ دروش اور ملحقہ علاقہ جات میں پانی کی واٹر ٹینکوں کو باقاعدہ صفائی کرنے کیلئے ٹیم بھی تشکیل دی گئی۔ ٹیم کو یہ ٹاسک بھی دیا گیا ہے صاف پانی کے حوالے ان کی اہمیت اور افادیت کو عوام میں ا جاگر کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email