چترالی محمد شجاع الحق اسلامی جمیعت طلبہ پاکستان کے جائینٹ سیکرٹری منتخب

پشاور(نمائندہ زیل) محمد شجاع الحق  اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں ۔ ان کا تعلق وریجون موڑکھو سے ہے ۔ قبل ازیں  شجاع الحق "شاہین ڈائجسٹ” کے مدیر، بزم شاہین صوبہ خیبر کے صدر اور جمعیت کی مرکزی مجلس شوری کے رکن بھی رہے ہیں۔  اس وقت آپ  پشاور یونی ورسٹی سے زوالوجی میں ایم فل  کررہے ہیں۔ کسی بھی چترالی طالب علم کو پہلی دفعہ اسلامی جمعیت طلبہ جیسی ملک گیر اور منظم طلبہ تنظیم کی مرکزی قیادت تک رسائی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email