گولین گول منصوبے سے پورے چترال کو بجلی دی جائے گی ۔اس کے بعد چترال میں کبھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ وزیر اعظم پاکستان

گولین(نمائندہ زیل) آج وزیر اعظم پاکستان شاہد حاقان عباسی چترال میں بننے والے 108 میگا واٹ گولین گول پاؤر پراجیکٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کیا جس کی پیداواری صلاحیت 36 میگاواٹ ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شاہد حاقان عباسی نے کہا کہ گولین گول ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ چترال کے عوام کا ایک دیرینہ اور ضروری منصوبہ تھا جس کا افتتا ح کرتے ہوئے مجھے انتہائی خوشی ہورہی ہے ۔یہ منصوبہ پورے چترال کو بلا تعطل بجلی مہیا کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے جو بجلی پیدا ہو گی  وہ سب سے پہلے چترال کے عوام کو ملے گی۔اور چترال ملک کا وہ واحدضلع ہوگا جہاں کبھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے چترال میں جتنے ترقیاتی کام کیے ہیں ان کی نظیر نہیں ملتی ۔اور موجودہ حکومت بھی  چترال کی ترقی کے لیے سنجیدہ ہے۔انہوں نے  کہا کہ چترال میں ترقیاتی کاموں کاجال  بچھایا جائے گا۔

وزیر اعظم پاکستان شاید حاقان عباسی نے چترال میں پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چترال میں پن بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور اس سے استفادہ کے لیے مربوط پیرائے پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

وزیر اعظم گولین گول منصوبے کے پہلے یونٹ کے افتتاح کےبعد ڈی سی  ہاؤس گئے  جہاں مختلف وفود نے وزیر اعظم سے ملاقات کی  اور چترال کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email