وزیراعظم کا دورہ چترال ملتوی،موسم صاف ہونے کی صورت میں اتوارکے دن دورہ متوقع

چترال(نمائندہ زیل) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کابروز ہفتہ گولین گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے افتتاح کے سلسلے میں چترال کا دورہ کرنا تھا لیکن موسم خراب ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم کا ہیلی چترال نہ آسکا۔وزیراعظم جب اسلام آباد سے چترال کی طرف روانہ ہوئے تو دوران سفر چترال میں موسم خراب ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی توموسم صاف ہونے کے انتظار میں وزیراعظم کا ہیلی سوات ائیرپورٹ اتارا گیا۔

وزیر اعظم نے تین  گھنٹے تک موسم صاف ہونے کے انتظار میں سوات میں رہے لیکن دوپہر ایک بجے تک موسم صاف نہ ہونے کی وجہ وزیراعظم اسلام آباد کی طرف روانہ ہوئے۔اب اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم فروری کی چار تاریخ  کوبروز اتوار چترال کا دورہ کرکے گولین گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email