آئندہ 24 گھنٹوں میں بجلی کی بحالی کے وعدہ پر اپر چترال کے مظاہرین کا برنس میں احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ

برنس(نمائندہ زیل) گولین ہائیڈل پاور سٹیشن کی بجلی کی عدم  فراہمی کے خلاف احتجاج برنس کے مقام پر پہنچ کر اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ ناظم، ڈی سی چترال، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس  اور ڈی پی او چترال برنس پہنچ کر اپر چترال کے مظاہرین سے ملاقات کی اور 24 گھنٹوں کے اندر بجلی کی بحالی کا وعدہ کرکے مظاہرین کو احتجاج ختم کرکے منتشر ہونے پر راضی کرلیا۔

جبکہ ایم این اے  شہزادہ افتخار الدین  دوپہر سے مظاہرین کے ہمراہ تھے۔اس سلسلے میں اپنی کوششوں کا یقین دلانے اور متعلقہ افراد سے مذکرات کے عمل میں شریک کرنے کے لیے مظاہرین میں سے 10 سرکردہ افراد کو اپنے ساتھ شامل کرلیے۔ قائدین کا کہنا تھا کہ عرصہ سے مستعمل نہ ہونے کی بنا پر موجودہ لائینوں میں نقص کا پایا جانا عین ممکن ہے، اس وجہ سے بجلی ٹرپ کر رہی ہے۔

مظاہرین کے منتشر ہونے پر سب ڈویژن مستوج کا راستہ بھی کھل گیا ہے۔ واضح رہے کہ پیڈو کی طرف سے ابھی تک اپر چترال کو بجلی فراہم کرنے کے سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی کوئی معاہدہ طے پایا ہے اپر چترال کے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیسکو اپنی رسک پر پیڈو کی لائینں استعمال کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ درین اثنا یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ کوغذی کے مقام پر ٹرانسفارمر پھٹ گیا ہے ۔

  

پیسکو کی ٹیمیں لائنوں کی مرمت میں لگے ہوئے ہیں۔ اگر ٹرانسفارمر نصب کرنے میں وقت نہیں لگا تو امکان ہے کہ چوبیس گھنٹے کے اندر اپر چترال اور کوہ کو بجلی دی جا ئے گی۔

Print Friendly, PDF & Email