ٹرانسمیشن لائن کو تین ہزار فٹ انسانی آبادی سے اوپر پہاڑی جگہوں سے گزار نے کی ہدایت

کوغذی (نیوز ڈیسک )کوغذی  کے مقام پر  واٹر اینڈ پاؤر کی اسٹینڈنگ کمیٹی  کے اجلاس  میں اس بات پر زور دیا گیا کہ چترال میں زرعی زمین کی شدید قلت کے پیش نظر ہائی    ٹرانسمیشن لائن کو آئندہ کے لیے آبادی سے کم از کم تین ہزار فٹ اوپر پہاڑی جگہوں سے گزار نے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے۔ جبکہ ٹاؤرپول کی تنصیب کے لیےزرعی زمینوں کے معاوضوں میں اضافہ کرنے کے لئے قانون سازی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Print Friendly, PDF & Email