گنکورینی سنگور بجلی گھر کی استعداد کار کو پانچ میگاواٹ تک بڑھانے کی ہدایت

کوغذی (نیوز ڈیسک ) کوغذی کے مقام پر واٹر اینڈ پاؤر کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں چترال شہر کے قریب گنکورینی سینگور کے مقام پر واپڈا کے ایک میگاواٹ پیدواری صلاحیت کے حامل پن بجلی گھر کی استعداد کار کو 5میگاواٹ تک بڑھانے کے منصوبے پر کام شروع کرنے کے حوالے سے اسے ملاکنڈ ٹو پاؤر پراجیکٹ سے الگ کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی گئی کیونکہ اسے ملاکنڈ ٹو پراجیکٹ کے ساتھ شامل کیا گیا تھا۔اجلاس نے ملاکنڈ ڈویژن میں بجلی کے بلوں کی سوفیصد ادائیگی اور بجلی چوری کے رحجان میں کمی کی وجہ سے اس علاقے میں لوڈ شیڈنگ کو کم سے کم کرنے کے لئے پیسکو حکام پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس علاقے میں بجلی کی وولٹیج کی کمی کا مسئلہ بھی حل کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email