گولین گول پاؤر پراجیکٹ کے تین یونٹوں میں سے پہلا یونٹ 8 جنوری سےکام شروع کرے گا۔ پراجیکٹ ڈائرکٹر جاوید افریدی

چترال (نیوز ڈیسک)گولین گول ہائیڈرو پاؤ پراجیکٹ  تین یونٹوں میں سے پہلا یونٹ اگلے سال جنوری کے 8تاریخ  تک کام شروع کرے گا ۔ یہ بات گولین گول ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائرکٹر جاوید افریدی کوغذی  کے مقام پر  واٹر اینڈ پاؤر کی اسٹینڈنگ کمیٹی  کے اجلاس  میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ  گولین گول ہائیڈرو پاؤ پراجیکٹ   کے باقی دو یونٹ دو مہینے کے اندر تیار ہوں گے ۔ اس موقع پر اسٹینڈنگ کمیٹی نے پیسکو اور پیڈو کے نمائندوں کو سختی سے ہدایت کردی کہ اپر چترال میں پیڈو کے صارفین کو بجلی جنوری کی 5تاریخ  تک آپس میں معاہدے کو ختمی شکل دے دیں تاکہ گولین گول بجلی گھر کے افتتاح کے ساتھ ہی اپر چترال کو بجلی دی جاسکے جہاں ریشن ہائیڈل پاؤر ہاؤس کے تین سال قبل سیلاب برد ہونے کے بعد سے بجلی نہیں ہے۔

Print Friendly, PDF & Email