شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایف سی کے 3 جوان شہید

راولپنڈی: (آن لائن )شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے۔ جوانوں کو سرچ آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فوج کے جوانوں کو غلام خان کے نزدیک سرچ آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ جام شہادت نوش کرنے والوں میں نائیک عنایت اللہ خٹک، سپاہی محسن علی اور سپاہی صفت اللہ شامل ہیں۔اس سے قبل جمعہ کے روز بھی افغان سرزمین سے دہشتگردوں نے مہمند ایجنسی میں چوکی پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہوئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email