گورنمنٹ ہائی سکول کوغذی کے طالب علم ذبیع اللہ نے صوبائی سطح کی ادبی تقریری مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی

کوغذی (نمائندہ زیل نیوز) گورنمنٹ ہائی سکول کوغذی کے ایک ہونہار طالب علم ذبیع اللہ نے صوبائی سطح کی ادبی تقریری مقابلہ جات میں تیسری اور ملاکنڈ ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع ہری پور کے ایک سکول میں صوبائی سطح پر ادبی تقریری مقابلے جات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف سکولوں کے طلباء اور اساتذہ کے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران سمیت دیگر عمائدین نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول کوغذی کے طالبعلم ذبیع اللہ بھی ضلع چترال میں ہونے والی ادبی تقریری مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد اس مقابلے کےلیے منتخب ہوگئے تھے۔ان  تقریری مقابلے میں وہ صوبہ بھر میں تیسری جبکہ ملاکنڈ ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ انھوں نے اپنی کامیابی کو نہ صرف اپنی محنت بلکہ اپنے اساتذہ اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دے دیا۔

Print Friendly, PDF & Email