انٹر سکول اسپورٹس فیسٹول صوبائی مقابلے میں چترال کے طلباء کی شاندار کارکردگی

ہری پور(نمائندہ زیل ) انٹر سکول اسپورٹس فیسٹول  صوبائی مقابلے میں چترال کے طلباء کی شاندار کارکردگی  کا مظاہرہ کرتے ہوئے  مختلف گیٹگریرز میں  نمایاں پوزیشن حاصل کیں۔

تفصیلات کے مطابق ہری پور میں منعقدہ انٹر سکول اسپورٹس فیسٹول میں بزم ادب کے مقابلوں میں دروش پبلک سکول کے صبغت اللہ نے قرات میں پورے صوبے میں پہلی پوزیشن حاصل ک اور ملی نغمہ میں بھی پورے صوبے میں پہلی  پوزیشن اسی سکول نے حاصل کی۔قومی ترانہ میں پہلی پوزیشن ہائی سکول  بلچ کے طلبہ کے حصے میں آئی ۔نعت میں گورنمنٹ ہائی سکول سنوغر کے طالب علم یاسر احمد نے دوسری جبکہ انگلش تقریری مقابلے میں گورنمنٹ ہائی اسکول مروئے کے طالب علم شوکت نے دوسری پوزیشن حاصل ۔

 

Print Friendly, PDF & Email