پہلی جماعت کی طالبہ انفال رحیم کا منفرد اعزاز

چترال(نمائندہ زیل) سنگور چترال کی رہائشی پہلی کلاس کی طالبہ انفال رحیم دخترمیررحیم الدین نےفخرملت پبلک سکول سنگور چترال کے سالانہ امتحان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100فیصد نمبر حاصل کرکے نہ صرف کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ منفرد اعزاز کے حامل ہوئی۔انفال رحیم غیر معمولی صلاحیتوں کےمالک طالبہ  ہے  اور سکول میں انکی کارکردگی مجموعی طور پرقابل تحسین ہے۔ کمسن  طالبہ قرآن پاک کا حفظ بھی کررہی ہیں اور ابتدائی پارے یاد بھی کر چکی  ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email