جے آئی یوتھ مولدہ فٹ بال ٹورنمنٹ اختتام پذیر

ایک ماہ سے جاری جےآئی  یوتھ مولدہ ٹورنمنٹ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ کل بروز جمعہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ٹورنمنٹ میں چترال بھر سے 80 ٹیموں نے حصہ لیااور فائنل میچ مولدہ  کی   ٹیم اور ینگ سٹار موڑدہ کے مابین کھیلا گیا

جس میں ینگ سٹار فٹ بال ٹیم نے نوجوان مولدہ کو 3 کے مقابلہ 1 گول سے شکست دیکر ٹورنمنٹ کافاتح ٹھہرا۔ ٹورنمنٹ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ تھے۔

میچ کے  اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور نوجوانوں کے مختلف مسائل کے حل کی یقین دہانی کی۔ اس موقع جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر وجیہ الدین نے کامیاب ٹورنمنٹ کے انعقاد پر جے آئی  یوتھ موڑدہ کے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا اور آگے بھی مزید تعاون کی یقین دہانی کی۔

Print Friendly, PDF & Email