صوبائی حکومت نے 26 ویں ضلع کا نام اپر چترال رکھ دیا

پشاور(آن لائن) صوبائی حکومت نے  26ویں ضلع کا نام اپر چترال رکھ دیا۔ صوبائی حکومت نےچترال ڈسٹرکٹ کو دو حصوں میں تقسیم کر کے نیا ڈسٹرکٹ بنا دیا  ہے۔محکمہ ٔ مال کی جانب سےجاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق لوئر چترال اور اپر چترال کے نام سے دو اضلاع ہونگے۔نئے بننے والے ضلع اپر چترال کے لیے ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او سمیت دیگر انتظامی افسراں کی تعیناتی  ڈسٹرکٹ ناظم اپر چترال کے انتخابات وغیرہ کے لیے بھی محکموں نے انتظامات شروع کیے ہیں۔ صوبائی حکومت نے حال ہی میں چترال میں نئے ضلع کا اعلان کردیا تھا ۔

Print Friendly, PDF & Email