گورنمنٹ ہائی سکول زندرانگرام تریچ میں تقسیم انعامات

تریچ(نمائندہ زیل) گورنمنٹ ہائی سکول زندرانگرام تریچ میں پیر کے دن تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں سکول کے اساتذہ کرام، طلبہ،پی ٹی سی کے ذمہ داران،والدین، معززین علاقہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے حضرات نے شرکت کی۔ تقریب میں رواں تعلیمی سال کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں سکول کے اساتذہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی محنت اور شوق کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ آنے والے وقتوں میں بھی طلباء اس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زندگی میں نام پیدا کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email