سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے

پشاور(زیل ڈیسک )آرمی پبلک سکو ل پشاور میں دہشت گردی کےدلخراش، خوفناک اور اندوہناک  حملے کو تین سال مکمل ہوگئےہیں۔ 16دسمبر2014 ءکی صبح دس بجے سات دہشت گردوں نے سکول پر حملہ کرکے 132بچوں،9 اساتذہ اور تین فوجی جوانوں  سمیت144 افراد کو شہید کیا تھا۔شہداء میں برنس چترال سے تعلق رکھنے والے طالب علم یاسراللہ شہید(تمغئہ شجاعت)بھی شامل تھے۔ حملے کے نتیجے میں 113سے زائد افراد ذخمی بھی ہوئے تھے۔سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر جواب دیتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کیاتھا۔اس افسوس ناک واقعے کے بعد حکومت نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی لائحہ عمل وضع کیا۔

یہ پاکستانی تاریخ کا مہلک ترین دہشت گردحملہ تھااور اسی دن کو پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین  دن کے طور پر یاد کیا جائیگا۔اس دن کی مناسبت سے آرمی پبلک سکول پشاور میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔خیبرپختونخوا کی حکومت نے پشاور میں آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یادگار تعمیر کی ہے جس کا افتتاح آج ہوگا۔

 

Print Friendly, PDF & Email