مزید برفباری اور بارشیں : تیاری کرلیں ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب لاہور، ساہیوال، سرگودھا، چکوال، بالائی خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کوہاٹ، سوات، دیر، فاٹا، کشمیر ، گلگت بلتستان اورمیں کہیں کہیں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔ سندھ اور بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب میں، بالائی خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا، کشمیر ، گلگت بلتستان اور چترال میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ایبٹ آباد میں 33 ملی میٹر اورمالم جبہ میں 10 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email