بکرآباد پٹرول پمپ کے سامنے تجاوزات کے خلاف کاروائی

چترال(نمائندہ زیل) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بکرآباد کے مقام پرپٹرول پمپ کے سامنے این ایچ  اےروڈ میں ناجائز قبضے کو ایکسکیویٹر کی مدد سے کرید کرتجاوزات کو ختم کیا۔انھوں  نے چترال کے مختلف فلنگ اسٹیشن کی بھی چیکینگ کی اور پمپ مالکان کو ہدایت کرتے ہوئے انہیں معیاری تیل فروخت کرنے کی تاکید کی۔واضح رہے چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ  تجاوزات کے خلاف کاروائی  شہید ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ کے دور میں 2016 کے ابتدائی مہینوں میں دیکھنے کو ملا۔چترال بازار میں تجاوزات کے خلاف ایک مربوط اور منظم طریقے سے ضلعی انتظامیہ نے مہم کاآغاز کیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر کئی مربع فٹ سرکاری زمین عوام سے واگزار کی گئی۔تجاوزات کے خلاف مہم نہ صرف چترال بازار میں شروع کیا گیا تھابلکہ دروش،بونی،کوغذی سمیت کئی مقامات شامل تھے۔

 

Print Friendly, PDF & Email