کوغذی کے مقام پر گاڑیوں کا حادثہ

چترال(زیل ڈیسک) منگل کی شام چترال ٹاؤن سے 20 کلومیٹر دور مستوج روڈ پر کوغذی کے مقام پر ایک ہی جگہے پرتین گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا لیکن کسی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔  پہلا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہائکس گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے تیزرفتاری کی وجہ سے دیوار سے ٹکرا گئی۔دوسرا حادثہ ڈاڈسن اور جمنی سوزوکے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔ تینوں گاڑیوں میں سوارتمام  افراد معمولی ذخمی ہوئے جنہیں بنیادی مرکز صحت کوغذی سے ابتدائی طبی امداددینے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email