بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف چترال میں احتجاجی مظاہرہ

چترال (نمائندہ زیل) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کے  قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور وہاں امریکی سفارت خانہ کھولنے کے اعلاان پر ملک بھر کی طرح چترال  میں بھی شدید ردعمل سامنے آرہا ہے ۔چترال کے سیاسی اور مذہبی رہنمائوں نے امریکی فیصلے کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کھلا اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔اس حوالے سےہفتے کے دن جماعت اسلامی چترال کی  طرف سے ایک احتجاجی مظاہرہ پرانا پی آئی اے چوک میں ہوا جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی قائدین نے قبلہ اوّل کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانہ کو بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کو  عالمی امن کے لیے تباہ کن قرار دیا ۔ مقررین جن میں جماعت اسلامی کےضلعی امیر مولانا جمشید احمد،مولانا اسرارالدین الہلال اور دوسروں نے کہا کہ امریکی صدر کا یہ فیصلہ عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ  امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے اور اسے اسرائیلی دارالحکومت قراردے کر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا عمل انتہائی مجرمانہ فعل ہے۔مقررین نے   صدر ڈو نلڈ ٹر مپ کی جا نب سے مقبو ضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکو مت تسلیم کر نے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ ٹر مپ دنیا بھر کے مسلما نوں پر ایک نئی جنگ مسلط کر نے کی تیا ری کر رہے اوربیت ا لمقدس کو اسرائیلی دارلحکو مت تسلیم کر نے کا فیصلہ پو ری امت مسلمہ اور قبلہ اول پر حملہ ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email