دیدار مبارک

بونی،گرم چشمہ(نمائندہ زیل) اسماعیلی کمیونیٹی کے روحانی پیشوا،49 ویں امام ہزہائنس پرنس کریم آغاخان چہارم بروز ہفتہ گرم چشمہ اور بونی کا دورہ کیا۔ دیدار گاہوں میں ہزاروں کی تعداد میں موجود اپنے پیروکاروں سے خطاب کرتے ہوئے حاضر امام نے کہا کہ اسلام امن اور آشتی کا مذہب ہے اور اس مذہب میں انتشار اور بدامنی کا کوئی وجود نہیں۔انھوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار کا حامل ہے ۔

اس سے پہلے جب ہزہائنس چترال پہنچا تو ہوائی اڈےپر کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام،کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین،ممبرقومی اسمبلی شہزادہ افتخارالدین، ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ اور دوسرے عمائدین نے ان کا استقبال کیا۔ ہوائی اڈے سے ہزہائنس بذریعہ ہیلی کاپٹرگرم چشمہ دیدار گاہ گئے اور وہاں سے بونی تشریف لے گئے۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے حاضر امام آج چترال میں قیام کرنے کے بعد کل بروز اتوار گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email